ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ندیم احمد )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع 31 ہزار 04 سو 30 مقامات پر چھاپے مارے۔دوران چیکنگ مجموعی طور پر 1157 افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خلاف ورزی کے مرتکب 1121 افراد کو 25 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور 02 دوکانداروں کے خلاف پرچے بھی درج کروائے گئے ہیں جبکہ 33 افراد کو آخری وارننگ کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور انکے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔