نکانہ صاحب (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی اور طلباء کے زیراہتمام یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلہ ریلیوں کا انعقاد گیا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ننکانہ صاحب کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف جماعتوں کے عہدیدران کی شرکت ،ریلی کے شرکاءکی فلسطین کی آزادی کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازکی ننکانہ صاحب: جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد کی ریلی میں شرکت جبکہ نواحی قصبہ بچیکی میں تعلیمی اداروں کے طلباءبھی سڑکوں پر نکل آئے یووم یکجہتی فلسطین کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں کے طلباءنے احتجاجی مظاہرہ کیا, احتجاجی مظاہرے کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے, مظاہرین نے نہتے فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم اور ان کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی صورتحال کا نوٹس لے اور اسرائیل کے مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔