ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) دوران ڈکیتی مزاحمت پر 50سالہ سیلز مین ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی تفصیلات کے مطابق سانگلاہل تھانہ صدر کے علاقے مہیس جنوبی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکو ﺅں نے ملبورن سگریٹ کے 50سالہ سلیز مین محمد نواز کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور تقریبا چار لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے ریسکیو عملہ نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی۔