ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے عدنان اصغر کو ہوائی فائرنگ اور ملزم سلمان انور کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرلیا گلشن ابراہیم موڑ کھنڈا کے رہائشی ملزم سلمان انور نے اسلحہ کی نمائش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی تھی پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر ناقابل معافی ہیں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔