ننکانہ صاحب (بیورو رپورٹ ندیم احمد )ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی عالمی تنظیم ”ٹیک ایکشن گلوبل“ کے پروگرام ”ارتھ پراجیکٹ “ کے تحت گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول ننکانہ صاحب کے طلباءاور اساتذہ کی طرف سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجوہات اور اثرات سے آگاہی دینا ہے, ارتھ پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول کے طلباءاور اساتذہ نے آگاہی واک نکالی اور زمین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجوہات اور اس کے خطرناک اثرات کے بارے لوگوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے ارتھ پراجیکٹ کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر غلام نبی شاکر ,سکول کے طلباءاور اساتذہ نے شہر میں مختلف مقامات پر پودے لگائے اور زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی خصوصی مہم میں حصہ لیا اور لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھر, گلی محلے, شہر اور ملک کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں,گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین پر زہریلی گیسوں میں مسلسل اضافہ اور آکسیجن کی مقدار میں کمی ہو رہی ہے جس کی طرف فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔