ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی،بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف چوک بیری ولا میںاحتجاجی مظاہرہ کیا اورعلامہ اقبال پارک سے بیری والا چوک تک احتجاجاً ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءکی حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کی قیادت ضلعی امیر ننکانہ صاحب حافظ حبیب ضیاءنے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں ضلع بھر سے عہدیدران اور کارکنان نے شرکت کی, شرکاءنے بینرز اور پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف نعرے درج تھے, مظاہرین نے وفاقی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی سے کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا, اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی نے خالصتا ایک عوامی مسئلے پر سٹینڈ لیا ہے, وفاقی وزراءنے ہزاروں لوگوں کے سامنے پوری قوم سے 45 دنوں میں ان وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا, انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جلد تمام وعدوں کو پورا نہ کیا تو ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا, حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنے وعدے پورے کرے۔