ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈرگ فری مہم کے تحت منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،33قمار باز اورمنشیات فروش گرفتار ، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،منشیات اور موبائلز فون برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں تاراگڑھ میں ملک قاصر علی چدھڑ کی حویلی پر سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مار کر جواءکھیلتے ہوئے 24 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور داﺅپر لگی ہوئی14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور موبائلز برآمد کر لیے گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد اور دیگر اضلاع سے ہے ملزم قاصر علی عرصہ دراز سے قمار بازی کا ادہ چلارہاتھا جبکہ تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے 5 منشیات فروشوں مجاہد، سعید عرف پپو، نوید، احسن رضا اور احسان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ساڑھے 6 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی دریں اثناءتھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 4 ملزمان ساجد، ریاض، فلک شیر اور اشرف کو گرفتار کر کے ملزمان سے 2 کلو سے زائد چرس،25 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف کے تھانہ صدر ننکانہ صاحب اور تھانہ صدر شاہکوٹ میں مقدمات درج کر لیے ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ ضلع کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ جواءکے اڈے چلانے والے اور جواءکھیلنے والے ، منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔