ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب کا علاقہ چک 48 رب موڑ فائرنگ سے گونج اٹھا ،گاڑی کو راستہ نہ دینے پر ایک درجن سے زا ئد مسلح افراد نے اعظم رندھاوا نامی شخص کے گھر پر گولیاں برسا دیں درجنوں فائر لگنے سے گھر کے فرنٹ پر کئی انچ گہرے نشان پڑ گئے چک 48 رب موڑ کے رہائشی عامر مسعود رندھاوا نے پولیس کو دی گئی عرضداشت میں الزام لگایا ہے کہ راشد رندھاواسمیت6نامزداور6/7نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چادر اور چادیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے بھائی محمد اعظم کے گھر میں داخل ہو کرخواتین کو تشدد کانشانہ بنایا میری بھتیجی کو بالوں سے پکڑ کر مارا پیٹا گالی گلوچ کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں ملزمان گھر کے اندرونی کمروں ، دیواروں ، گیراج اور ڈارئنگ روم پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے ملزمان کی فائرنگ سے گھر کی کمروں اور بیرونی دیواروں ، مین گیٹ ، دروازہ بیٹھک کے دورازہ اور سوئی گیس کو نقصان پہنچا فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان فرار ہوگئے گولیوں کی ترتراہٹ سے پورے گاو�¿ں میں خوف وہراس پھیل گیافائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،پولیس کو دی گئی محمد اعظم کے بھائی نے تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درخواست دی جس پرپولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔