رپورٹ ۔سید شوکت علی کوثر ۔ سٹی ٹہاروشاہ ضلع نوشہرو فیروز ۔
تفصیلات کے مطابق ۔ٹھاروشاہ کے نزدیک یوسی بھورٹی میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں نے بھورٹی میں منشیات کے کاروبار کو عروج پر پہنچا دیا ۔ اور یوسی بھورٹی میں منشیات کے عادی افراد سڑکوں ۔گلیوں ۔ میں پڑے نظر آتے ہیں یاد رہے کہ منشیات کے عادی زیادہ تر کم عمر لڑکے ہیں جو آئیس چرس ۔ شراب ۔آفیم z21 آداب اور دیگر منشیات کا استعمال کرتے ہیں ۔ بھورٹی میں منشیات کی سرعام فروخت ہو رہی ہے جس کی سرپرستی یوسی بھورٹی پولیس چوکی کے اھلکار فاروق اور دیگر ساتھی کر رھے ھیں یہاں کے سیاسی سماجی جماعتوں نے میں منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لیئے اعلیٰ حکام کو ڈی سی ۔ ایس پی ۔ نوشہرو فیروز اور آء جی سندھ سے اپیل کی کہ ایسے پولیس اہلکاروں کو بھورٹی چوکی سے ھٹایا جائے اور منشیات فروشوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ اسکول کے بچوں اور نوجوانوں کا مستقبل بچایا جا سکے ۔