فیصل آباد : پنجاب سمال اسٹیٹ انڈسٹریز کے قریب سیم سے 100 چک، ڈائیوو روڈ پر ون ویلنگ کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کا سامنے سے آنے والے مزدہ ٹرک سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ شہروز اور 17 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے، جو 8 چک سلطان ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
والدین کو اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک اور غیر قانونی کاموں سے روکنے کی سخت ضرورت ہے، تاکہ انہیں کل کسی بڑے صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ محض تفریح نہیں بلکہ موت کا کھیل ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔