(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا بروقت رسپانس پولیس مقابلہ
ویگو گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک۔
کیماڑی نمبر 15 کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے ایک ویگو گاڑی میں سوار دو اشخاص کو لوٹنے کی کوشش کی ویگو ڈرائیور بنام مسلم قادر بلوچ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گاڑی کی ٹکر مار کر گرا دیا۔
اسی دوران گشت پر مامور علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر اپنے اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے۔ملزمان کی شناخت ارسلان عرف اچھو اور فیضان احمد عرف فیضی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، ایمونیشن، نقدی اور ایک موٹر سائیکل 125 برآمد کی گئی۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل گزشتہ ماہ ماڑی پور کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ ماڑی پور میں درج ہے۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مبشر نامی ایک راہگیر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے مقدمات کا اندراج اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔