بہاءالدین، 24 جون 2025( میاں شریف زاہد ) ڈسٹركٹ الیكشن كمشنر سید ظہیرحسین شاہ كی زیر صدارت پوسٹ گریجویٹ كالج منڈی بہاءالدین میں ووٹر ایجوكشن برائے طلبہ و طالبات آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ر میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عدنان ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، فوکل پرسن و دیگر این جی اوز کےنمائندگان سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار میں ووٹ کے اندراج کے حوالے سے مختلف مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی غور و خوص بھی کیا گیا۔ سیمینار میں شناختی کارڈ ترمیم کیلئے سیکشن 25 كے تحت ووٹ اندراج كی آسانی کیلئے ایک ایڈریس منتخب کرنے اور مکمل ایڈریس کے اندراج کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسید ظہیر حسین شاہ نے طلباء و طالبات کو ووٹ کے اندراج کی اہمیت، ووٹ کا درست استعمال، ووٹ کی درستگی و منتقلی، ووٹر رجسٹریشن، ووٹ کے اندراج کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں موجود سہولت بنچ کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں موجود عملہ آفس ٹائم میں معاونت کیلئے ہر موجود ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نوجوان اپنا نام ووٹ لسٹ میں چیک کریں اور اگر اندراج نہیں تو فوری طور پر فارم 21 لے کر اپنے درست قوائف درست درج کر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس، منڈی بہاءالدین میں جمع کروائیں تاکہ وہ جمہوریت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکے اور انتخابات میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا کر اپنے ووٹ کا بہترین استعمال کر سکیں۔ سیمینار میں طلباء و طالبات نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹر آگاہی مہم کو سراہا۔۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عدنان ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، فوکل پرسن و دیگر این جی اوز کےنمائندگان سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار میں ووٹ کے اندراج کے حوالے سے مختلف مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی غور و خوص بھی کیا گیا۔ سیمینار میں شناختی کارڈ ترمیم کیلئے سیکشن 25 كے تحت ووٹ اندراج كی آسانی کیلئے ایک ایڈریس منتخب کرنے اور مکمل ایڈریس کے اندراج کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسید ظہیر حسین شاہ نے طلباء و طالبات کو ووٹ کے اندراج کی اہمیت، ووٹ کا درست استعمال، ووٹ کی درستگی و منتقلی، ووٹر رجسٹریشن، ووٹ کے اندراج کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں موجود سہولت بنچ کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں موجود عملہ آفس ٹائم میں معاونت کیلئے ہر موجود ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نوجوان اپنا نام ووٹ لسٹ میں چیک کریں اور اگر اندراج نہیں تو فوری طور پر فارم 21 لے کر اپنے درست قوائف درست درج کر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس، منڈی بہاءالدین میں جمع کروائیں تاکہ وہ جمہوریت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکے اور انتخابات میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا کر اپنے ووٹ کا بہترین استعمال کر سکیں۔ سیمینار میں طلباء و طالبات نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹر آگاہی مہم کو سراہا۔