سرگودہا (رپورٹ بیورو)پی ایچ اے سرگودہا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام تاجروں کو آخری بار ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے ذمہ شاپ سائن بورڈ کی ادائیگی برائے مالی سال 2024-25 اور 2025-26 کو فوری طور پر ادا کریں۔پی ایچ اے سرگودہااشتہاری بورڈفیس کی وصولی قانون کے بمطابق نافذ العمل گزٹ نوٹیفیکیشن فیس وصول کرنےکی مجازاتھارٹی رکھتی ہے۔اس ضمن میں آپ کو آخری بار مطلع کیا جاتا ہےکہ معززشہری ہونے کے طورپر پی ایچ اے سرگودہا کو شاپ سائن بورڈ فیس کی ادائیگی فوراًکریں بصورت دیگر آپ کے خلاف بمطابق پی ایچ اے ایکٹ 2012 اور پی ایچ اے آؤٹ ڈورایڈورٹائزمنٹ ریگولیشن 2016کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈیفالٹرز کی دوکانیں بھی سیل بمہر کی جائے گئ۔اس ضمن میں ہونے والے ہر قسم کے نقصان کی تمام ترذمہ داری تاجروں پر ہوگی
