چنیوٹ (رپورٹ ای این آئی)گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک 206 ج ب بوسالوالی تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ میں تعینات ہیڈ ماسٹر میڈم سمینہ بی بی سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے کہتی ہے سکول میرا ہے میں جو مرضی کروں جو کرنا ہے کر لو* بچیوں کے والدین اگر سکول جائیں بچی کی چھٹی لینی ہو یا بچوں کے بارے میں رہنمائی لینی ہو تو اگے سے ہیڈ ماسٹر صاحبہ بدتمیزی پر اتر اتی ہے بچیوں کے والدین کا کہنا ہے ٹیچر سارا دن موبائل استعمال کرتی ہے پڑھاتی کچھ نہیں اس نے پرائیویٹ ٹیچر رکھی ہوئی ہیں ان کو تنخواہ دیتی ہے چار پانچ ہزار ہزار روپے مہینے کہ یہ پرائیویٹ ٹیچر بھی اپنی مرضی سے سکول اتی ہیں جب دل کرے آ جاتی ہیں جب دل کرے چلے جاتی ہیں اس لیے سمینہ ٹیچر 206 کی بچیوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے والدین کا کہنا ہے ہماری کمشنر فیصل اباد ڈی سی چنیوٹ سی ای او ایجوکیشن سے اپیل ہے کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس کو یہاں سے تبدیل کیا جائے اور نئی ٹیچر کو تعینات کیا جائے تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔