منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )چوہدری محمد اورنگزیب سی ای او ایجوکیشن نے انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسسز(I-SAPS) کے زیراہتمام تعلیم کی بہتر رسائی, تعلیم کا معیار, گورننس اور خدمات کی فراہمی میں شراکت کو بہتر بنانا کے اجلاس میں اہم پالیسی مکالمے کی قیادت کی کلیدی اسٹیک ہولڈرز بشمول ۔ حافظ اکرام اللہ تارڑ ڈی او ایجوکیشن ,میڈم ساجدہ اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اور جہانزیب ایجوکیشن افیسر نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی قیمتی بصیرت سے حصہ لیا اور معیار تعلیم میں رکاوٹ بننے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالتے ہوۓ بہتر حل کے لئے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے اراکین کو یقین دہانی کروائی.