میانوالی(رپورٹ ای این آئی)چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے گزشتہ شب ضلع کے مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا بنیادی مرکز صحت پائی خیل پر لیڈی ہیلتھ وزٹر اور ایا دونوں غیر حاضر تھیں انہوں نے ڈسٹرکٹ مینیجر PHFMC سے دونوں غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا بنیادی مرکز صحت ٹھٹی پر تمام عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود تھا اسی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسٹل کالا باغ پر بھی تمام سٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود تھا۔ صفائی ستھرائی ٹھیک تھی وہاں موجودہ سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق مریضوں کو ہر قسم کی ادویات ہسپتال کے اندر سے ہی فراہم کی جائیں ۔ دیہی مرکز صحت ترگ پر صفائی کا نظام بہت ناقص تھا عملے کو سختی سے تلقین کی کہ صفائی ستھرائی پہ خصوصی فوکس کریں اخر میں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسٹل عیسی خیل کا بھی معائنہ کیا وہاں صفائی ستھرائی کا نظام بہت بہتر تھا اور تمام عملہ پوری جاں فشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا انہوں نے وہاں پر موجود مریضوں سے بھی ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی ادویات اور سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ CEO ہیلتھ نے وہاں موجود سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ مریضوں کا مکمل خیال رکھیں اور انہیں صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ مریض ہمارے ہسپتال سے صحت یاب ہو کر مطمئن طریقے سے واپس جائے۔