حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طفیل ابڑو نے ادارے کی ریکوری یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹر ریکوری نور محمد تالپور کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دیں جو بلوں کی ادائیگیوں اور بقایاجات کے حصول کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کریں گی اس ضمن میں نادہندہ صارفین کیخلاف قانونی کارروائیوں کے حوالے سے حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور اسسٹنٹ کمشنرز سے بھی مدد طلب کرلی ہے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کیخلاف قانونی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ انکے کنکشن بھی منقطع کئے جائیں گے حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ صارفین قانونی کارروائیوں اور کنکشنز کے منقطع کئے جانے سے بچنے کیلئے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔