(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور CPLC کی بھتہ خور گینگ کے خلاف مشترکہ کاروائی
لیاری گینگ وار بہادر PMT, فاروق مایا اور حمید بلوچ گروپ کے ناموں پر بھتہ طلب کرنے والا 3 رکنی بھتہ خور گروپ گرفتار, ایس ایس پی سٹی.
ملزمان کو علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
ملزمان سے بھتہ کی پرچیاں اور 10 موبائل فونز برآمد.
ملزمان کی شناخت محمد ایوب, نوید اور غلام قادر کے ناموں سے ہوئی ہے.
ملزمان صرافہ بازار, کپڑے کی مارکیٹس اور بولٹن مارکیٹ کے تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں دیتے تھے.
ملزمان دکانوں پر کام کرنے کے بہانے جاتے تھے اور 1 ہفتہ تک دکان کی ریکی اور مالک/تاجر کی تمام معلومات حاصل کرتے تھے.
بعد ازاں ملزمان لیاری گینگ وار کا نام استعمال کرکے ان تاجروں اور سادہ لوح لوگوں کو دھمکا کر بھتہ طلب کرتے تھے.
ملزمان سے برآمدہ موبائل فونز سے بھی ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے.
ملزمان نے موبائل فون سے کئی تاجروں اور لوگوں کو دھمکی آمیز میسجز بھی بھیجے ہیں.
ملزمان عادی/پیشہ ور بھتہ خور گروپ ہے جو پولیس کو انتہائی مطلوب بھی تھے.
جناب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے SHO و ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔
ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.