خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے جوہرآباد اور خوشاب کمپس میں ہسپتال ملازمین کا میلاد پروقار طریقے سے منایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نےحضور پاک رحمتہ اللعالمین کی شان میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں،ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے بہترین نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اس پر مسرت موقع پر ملازمین نے حضور پاک کی خدمت میں نعت پاک اور درود شریف پیش کیا اور میلاد کے اختتام پر کیک کٹنگ سرمنی ہوئی۔میلاد پاک میں ایم ایس ڈاکٹرآصف محمود قاضی، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر غلام حسین قاسمی ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر احسان اللہ کلیرا ، ڈپٹی ایم ایس کمپس ڈاکٹر توصیف احمد خان ، ڈپٹی ایم ایس کمپس ڈاکٹر امیر عبداللہ خان ، نرسنگ سپرنٹینڈنٹ سائرہ نورین ، این ایم ایس آفیسرز و دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔