ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف) سٹیج ڈراموں کی آڑ میں عریانی فحاشی عروج پر گانوں کے شور سے دل کے مریض پریشا۔درخواست پر ڈپٹی کمشنر کے حکم پر گزشتہ دنوں ناز تھیٹر اور ڈی جی آڈیٹوریم سیل کر دیئے گئے تھے جو دوبارہ ڈی سیل کرا لئے۔تفصیل کے مطابق۔شہر میں کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب ناز تھیٹر اور لاری اڈہ موڑ جگنو مارکیٹ میں ڈی جی آڈیٹیریم میں فحاشی عریانی اور سپیکروں کی تیز آواز سے کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل دل کے مریضوں کی پریشانی کے پیش نزر شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے دونوں تھیٹروں کو سیل کرا دیا تھا جو 15 دن سیل کے بعد دوبارہ کھلوا لیئے گئے ہیں تھٹر مالکان نے سٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحاشی عریانی پھیلانے کے ساتھ ساتھ تیز آواز میں سپیکروں کی آواز پر گانے چلانا شروع کر دیئے ہیں تیز آواز سے کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل دل کے مریض پریشانی میں مبتلا ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے عریانی، فحاشی پھیلانے والے تھیٹر مالکان کے خلاف کاروائی اور تھیٹروں کو سیل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔