ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی بس اڈے عوام کے لیے درد سر بن چکے ہیں آئے روز ٹریفک جام و ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں اور عین بلکل ساتھ ہی حالیہ بننے والا دل کے مریضوں کا ہسپتال فتح محمد بزدار کارڈیالوجی بھی واقع ہے انظامیہ و کمشنر ڈیرہ غازی خان کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یہ غیر قانونی بس اڈے کئی سالوں سے قائم نیو لاری اڈہ پر منتقل نہیں ہوتے اور لوگوں کے لیے مسلسل درد سر اور ایک طرح سے عذاب کا باعث بن چکے ہیں جوکہ انتظامیہ کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے،
سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے پر زور مطالبہ ہے خدارا اسکا نوٹس لیتے ہوئے ان بے لگام بس اڈوں کو ان کے اصل جائے مقام پر منتقل کروایا جائے۔