ڈیرہ غازیخان(ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف)
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا مرکزی عیدگاہ چوک پر سیوریج منصوبے کا معائنہ،
کراؤن فیلیئر سے تباہ ہونے والی سیوریج لائن پر نئے پائپ ڈالنے کے کام کی رفتار تیز کرنیکا حکم،ایمرجنسی کے دوارن اضافی لیبر لگانے،
میٹریل کوالٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت،سلو ورکنگ پر ایکسیئن پی ایچ ای اور سی او ایم سی کو نوٹس جاری کرنیکا حکم بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ میں شہر کے مرکز میں سیوریج پائپ لائن ڈالنے کے کام سے مطمئن نہیں ہوں،دن رات اضافی مشینری و لیبر لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ڈپٹی کمشنر دورہ کے دوران اے سی تیمور عثمان،ایکسیئن پی ایچ ای مہر اسداللہ،سی او ایم سی جوادالحسن گوندل ہمراہ تھے۔