ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کے احکامات و ہدایات پر موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن : رپورٹ محمد حسین سومرو
تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 03 موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KDB-9817 برآمد ہوئی۔
جس کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 239/2024 تھانہ سمن آباد میں درج ہے۔
ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان امان ولد میراث، ذیشان ولد بشیر اور محمد جانسر ولد مست خان شامل ہیں۔