رپورٹ : محمد حسین سومرو : ڈی ائی جی سکھر رینج افس میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس کا عنوان۔
AN EVENING WITH THE FAMILIES OF OUR FALLEN HEROES
جس میں سکھر رینج سے تعلق رکھنے والے چار شہداء
01.شہید اے ایس ائی محمد حسن کولاچی
02.شہید ہیڈ کانسٹیبل گلشیر احمد ڈریہو
03. شہید ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول شر
04. شہید ہیڈ کانسٹیبل گلبہار سوڈرو
کی اگلے رینک پر ترقی کی رینک سیریمنی منعقد کی جائے گی ۔
علاوہ ازیں رونتی تھانہ ضلع گھوٹکی کے حد میں 31/07/2024 کو ڈاکوؤں کے خِلاف لڑتے ہوئے شہید پولیس جوانوں
کانسٹبل حنان ملک، کانسٹبل شفیق گل اور کانسٹبل سمیع سموں کی بہادری اور شجاعت پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری کی رونمائی ہوگی ۔
اس سادہ اور پروقار تقریب کے چیف گیسٹ شہدائے پولیس کی فیملیز ہوں گی
ان کے علاوہ کمشنر صاحب سکھر، سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ سول افسران و معزز سول سوسائٹی کے مہمان شرکت کریں گے
تقریب میں شہدائے پولیس کی معزز فیملیز کے لئے تحائف سمیت پیارے بچوں کے لیے گڈی پیکس اور ریفریشمنٹ کا اہتمام و بندوبست کیا گیا ہے۔