گجرات ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے تھانہ دولت نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور براہ راست لوگوں کے مسائل سنے۔ اس کے بعد انھوں نے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے دولت نگر کے مین بازار کا وزٹ کیا جہاں انھوں نے تاجروں سے تاجروں سے ملاقات کی اور انھیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او مستنصر عطائ باجوہ نے خدمت مرکز مکیانہ اور پولیس چوکی مکیانہ کا بھی وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات سننے کیلئے تھانہ دولت نگر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے۔شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔ اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔