آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس ٹریکر وہیکلز اور فیول کفایت شعاری/بچت سے متعلق اجلاس۔ رپورٹ : محمد حسین سومرو
• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ ویلفیئر،ڈی آئی جیز، ٹی اینڈ ٹی،آئی ٹی سمیت دیگر پولیس افسران اورٹریکنگ کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
• ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے پولیس وہیکلز میں نصب ٹریکرز کی کارکردگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی فیول کفایت شعاری/بچت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
• ٹریکر کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی مانیٹرنگ کے لیئے آن لائن ایپلیکیشن اور ویب سائیٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔بریفنگ
• موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے فوری اورباآسانی کسی بھی گاڑی کی نقل و حرکت اورموجودہ مقام دیکھا جاسکے گا۔بریفنگ
• لو (Low)مائیلیج اور نان رپورٹنگ کی صورت میں متعلقہ شعبہ سے جواب طلبی کی جاتی ہے۔بریفنگ
• ٹیکنالوجی کے استعمال کا بنیادی مقصد فیول کے استعمال میں کفایت شعاری کوفروغ دینا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• متعلقہ تمام انچارجز کو ٹریکرز کا خیال اور استعمال سے متعلق آگاہی دی جائے۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کو ہدایات ۔
• پولیس وہیکلز میں ٹریکرز کی تنصیب سے فیول کی بچت اور کارکردگی پر غیر معمولی ومثبت فرق پڑے گا۔ آئی جی سندھ ۔
• ٹریکرز کے نئے فیچرز اور اس کے استعمال سے متعلق ڈرائیورز اور انچارجز کا تربیتی سیشن منعقد کیا جائے۔ آئی جی سندھ۔