رپورٹ : محمد حسین سومرو
کراچی ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے حوا گوٹھ میں پولیس اور مسلح ملزم کے درمیان مقابلہ، 01 ملزم ہلاک۔ رپورٹ : محمد حسین سومرو
پولیس نے مسلح ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی تو ملزم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کے دوران 01 مسلح ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ہلاک ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ہلاک ملزم کی شناخت محمد شاہ نواز ولد امتیاز علی کے نام سے ہوئی جس کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
ہلاک ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔