رپورٹ : محمد حسین سومرو
انویسٹیگیشن آفیسرز کو، تفتیش کے تمام پہلوئوں پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔ جاوید عالم اوڈھو
تفتیش کو بہتر بنانے کے لئے، کراچی پولیس ہیڈ آفیس میں ٹریننگ سیشن ہوا۔ ماسٹر ٹرینرز میں پولیس افسران کے علاوہ، خصوصی طور پر یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے آن لائین ٹریننگ سیشن کیا۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، اورکیریئر کی روشنی میں، قتل، زنا و دیگر کیسز میں فارنزک، بیلسٹک، فائبر اور فنگر پرنٹ کی تفتیش کے جملہ امور، اہمیت اور سامنے آنیوالے نتائج پر ٹریننگ سیسش میں شریک سندھ پولیس کے تمام 30 یونٹس کو آن لائن لیکچر دیا۔پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنے نے بین الاقوامی طور پر ہونے والی نئی تحقیق، شواہد اور ثبوتوں کے اعلی معیار برقرار رکھنے، اور چین آف کسٹڈی کے معیارات جیسی ضروری تفصیلات کا اپنے لیکچر میں احاطہ کیا اور شرکاء کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے جیسی تفتیشی تیکنیکس کے بارے میں بتایا۔