سرگودھا(ڈویژنل بیورو طاہر مغل)کسان بورڈ پاکستان کا اہم اجلاس مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈویژنل صدر حبیب اللہ خان ،ضلعی صدر مہر غلام رسول ،محمد اسحاق ،وحید چیمہ،فیاض ججہ جنرل سیکرٹری،چوہدری جاوید،میاں آصف نائب صدر،ملک ربنواز ایڈوکیٹ سمیت ڈویژن و ضلع کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور کسانوں کے مسائل کے حل کرنے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، اس موقع پرسردار ظفر حسین خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومتی بے حسی کی وجہ سے کاشتکار انتہائی زبوحالی کا شکار ہے ، حکومت کے رویہ کی وجہ سے کاشتکار مایوس ہو چکا ہے ، گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہ ہونے اور حالیہ سیزن میں گندم امپورٹ سکنڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کچھ بھی نہیں کیا جا سکا اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے بھاری بلوں نے کاشتکار کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، کسان بورڈ پاکستان کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہر دور میں کاشتکار کے حقو ق اور فلاح و بہبود کیلئے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ راست اقدام اٹھائے ہیں ، اس پلیٹ فارم کو مزید فعال کرنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے حقوق کی آگاہی اور انہیں درپیش مسائل کے مقامی سطح پر حل کےلئے مختلف دیہات میں پروگرامز ترتیب دیئے جا رہے ہیں، جس کےلئے عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔