کشمور : رپورٹ ۔ محمد حسین سومرو
کشمور پولیس کا گڑہی تیغو کے کچے میں جاری آپریشن کے دوران (03) پولیس جوان زخمی اور (08) ڈاکوٶں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ۔ رینج سے مزید نفری اور APC چین روانہ کرنے کے احکامات جاری۔
ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کی سربراہی میں مقابلہ تاحال جاری ہے۔
جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ان ملک اور عوام دشمنوں کو ختم کرنے کی جاں فشاں جدوجہد کر رہے ہیں اپنی جان پر کھیل رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور پولیس کا گڑہی تیغو کے کچے میں دوران آپریشن پولیس اور ڈاکوٶں میں مقابلہ۔
مقابلے کے دوران (03) جوان جان محمد کٹو,اعتبار گولو اور حسام الدین سہریانی زخمی۔جبکہ پولیس کی فاٸرنگ سے (08) ڈاکوٶں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
پولیس جوانوں کے بہتر علاج و معالج کے لیے سکہر ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کشمور کی سربراہی میں مقابلہ تاحال جاری ہے۔ ترجمان کشمور پولیس۔