سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے آج بینظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولاجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (بی آئی یو ٹی) شہید بینظیرآباد کا دورہ کرکے مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات اور بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ بی آئی یو ٹی میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پیش آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر کو آگاہی دیتے ہوئے ایس آئی یو ٹی کے کوآرڈینیٹر محمد امین ڈھراج نے بتایا کہ بی آئی یو ٹی میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل آپکی کوشش سے کافی حد تک حل ہوگئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بی آئی یو ٹی میں 60 ڈائیلاسز کی مریض رجسٹرڈ ہیں اب تک 5 سو سے زائد مریضوں کی ڈائیلاسز کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تمام جلد بی آئی یو ٹی میں آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو شروع کیا جائے گا جبکہ ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی اور بی آئی یو ٹی کے ڈاکٹرز موجود تھے۔