( رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف فیصل آباد علی ریحان )
ہسپتال انتظامیہ بھی کمشنر کے دورہ سے لاعلم رہی۔
کمشنر نے ہسپتال پہنچتے ہی سپشلسٹ ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔
مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ،مریضوں کی صحت دریافت کی۔
نرسری وارڈ کا بھی دورہ،نوزائیدہ بچوں کے علاج معالجہ کی صورتحال دیکھی۔
مریضوں ولواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔
مریضوں کو علاج معالجہ کے عمل میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔
رش کی صورت میں موثر انتظامی حکمت عملی اختیار کی جائے۔
ہسپتال سے رجوع کرنے والے مریض کارکردگی سے مطمن ہونے چاہیں۔
ادویات سٹور میں جاکر ریکارڈ بھی چیک کیا۔
کسی مریض کو ادویات نہ ملنے کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کا معیار بھی دیکھا اوراسے مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔
عملہ صفائی ہمہ وقت موجود رہنا چاہیے۔
صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک بلارکاوٹ پہنچنے چاہیں۔کمشنر فیصل آباد۔