ڈیرہ غازی خان (رپورٹ ڈاکٹر بلال لودھی۔ بیورو چیف ڈیرہ غازی خان)۔
کوٹ قیصرانی میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تاحال کسی زخمی یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ تھانہ ریتڑہ پولیس کے ساتھ ساتھ تھانہ سٹی تونسہ، تھانہ صدر تونسہ، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے جوان بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے