بیورو رپورٹ : گجرات دھان کی فصل کٹنے کے بعد کھیتوں میں لگائی جانے والی آگ سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ۔ شہریوں کو شدید مشکلات۔ مشین سے دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقی ماندہ حصے کو کھیت سے ختم کرنے کے لیے آگ لگا دی جاتی ہے جس پہ شاہراہوں پہ آنے جانے والے مسافروں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حد نگاہ کم ہونے سے حادثات کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کسانوں پہ کھیت میں آگ لگانے کی پابندی لگائی جائے تاکہ فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔ ایک ایسے وقت میں جب ہمارا ملک آب و ہوا کی شدید تبدیلیوں سے گزر رہا ہے ہم سب کو فضا اور ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو آلودگی کی کمی کا باعث ہوں۔