گجرات ۔ پرنس چوک میں تین افراد پر فائرنگ۔ بیورو رپورٹ
ایک قتل دو شدید زخمی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات ، ایس پی جن انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی سٹی فوراً موقع پر پہنچ گئے ۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں پیش آیا ۔
مقتول کی شناخت 25سالہ شاہ زیب سکنہ نور پور پڈھے کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں بلال ظفر اور فیض عالم سکنائے نور پور پڈھے شامل۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق فریقین کی آپس میں مقدمہ بازی چل رہی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ہیں۔ ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پہ انھوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔