گجرات(شاہد بیگ سے) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن
کھاریاں سے ڈکیت گینگ گرفتار۔ 1کروڑ سے زائد نقدی و مال مسروقہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان 1-سیلمان سعید ولد سعید احمد سکنہ کریم پورہ جہلم۔2۔ ننھیل مسیح ولد شریف مسیح سکنہ جہلم کونہایت جانفشانی اورجدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے3عدد موٹر سائیکل مالیتی 5لاکھ روپے اور نقدی مالیتی 1کروڑ دس لاکھ روپے برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔