
کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سٹی: رات گئے کھارادر پولیس کا دورانِ پیٹرولنگ لیاری گینگ وار کے کارندوں سے مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں جمیل چھانگا گروپ کا بھتہ خور ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
ملزم کے قبضے سے بھتہ کی پرچی، ایک موبائل فون اور ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری، فائرنگ اور وال چاکنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
واقعہ تھانہ کھارادر کی حدود میں پیش آیا۔ برآمدہ موبائل فون فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او اور ٹیم کے لیے شاباشی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا، جبکہ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔
