
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پولیس نے گھریلو ملازماؤں کا منظم گینگ گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ایسٹ معروف صنعتکار کے گھر 9 سال سے کام کرنے والی 5 ماسیاں چوری میں ملوث نکلیں، گینگ سرغنہ *عروج* نے لوکر کی چابی چرا کر 3 ہزار میں ڈپلیکیٹ بنوائی، ملازماؤں سے لاکھوں روپے نقدی رقم اور موبائل فونز برآمد، چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء خریدنے کا انکشاف، گرفتار ملازماؤں کی شناخت عروج، سویرا، نائلہ، ثناء اور علشبہ کے ناموں سے ہوئی،
ملازماؤں کا تعلق وہاڑی، اوکاڑا، فیصل آباد، رحیم یار خان اور کوٹ ادو سے ہے،
کراچی: گرفتار ملزماؤں سے مزید تفتیش جاری، مزید انکشافات متوقع ہیں، ایس ایس پی ایسٹ
عوام سے اپیل ہے کہ گھریلو ملازماؤں کو رکھنے سے قبل ان کا شناختی کارڈ، کوائف اور پولیس ویریفکیشن لازمی کروائیں۔
