
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) بلال کالونی سیکٹر 5-B، عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت جہانزیب عرف ماما کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ ملزم نے چند روز قبل موبائل فون چھیننے کے دوران 18 سالہ سعد کو قتل کیا تھا۔ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آ گیا ہے۔
