
کراچی: ( محمد حسین سومرو) ایسٹ سہراب گوٹھ پولیس کی دورانِ گشت اہم کارروائی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ۔
اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان یعقوب ولد نظر اور عابد ولد ابراہیم گرفتار۔
ملزمان کراچی سے باہر موبائل فون فروخت کرتے رہے۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن، 40 چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج، سابقہ ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری۔
