
کھاریاں (شاہد بیگ سے)
کھاریاں پریس کلب میں نو منتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کرسچن کمیونٹی کے ایک وفد نے کھاریاں پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر سید تنویر نقوی اور ان کی کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔وفد میں نمایاں طور پر شہباز مسیح، شہزاد مٹو (ممبر) اور عامر بھٹی شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے نو منتخب صدر اور کابینہ کے اراکین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھاریاں پریس کلب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی نے کرسچن کمیونٹی کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھاریاں پریس کلب تمام مذاہب اور برادریوں کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
