
کراچی:( رپورٹ : محمد حسین سومرو) حیدری مارکیٹ تھانہ کی حدود فتح پارک بلاک F نارتھ ناظم آباد سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ محمد انس بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ اغواء کا واقعہ 11 جنوری 2026 کو شام 07:40 بجے فتح پارک نزد ضیاء الدین چورنگی نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا تھا۔ مغوی بچے کی شناخت محمد انس ولد محمد نسیم عمر تقریباً 03 سال کے طور پر ہوئی تھی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ حیدری میں FIR نمبر 22/26 بجرم دفعہ 363 تعزیراتِ پاکستان اور گمشدہ افراد ایکٹ 2018 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ بچے کے اغواء کی رپورٹ بچے کے والد کے کزن بادشاہ خان ولد حاجی عبد القیوم کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ بچے کے والد کو کال موصول ہونے پر پولیس اور بچے کے اہلِ خانہ نے مشترکہ طور پر بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
بچے کی بازیابی کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے اس والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
