
کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو) رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوگی موڑ، ملیر کے علاقے سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین عدد 30 بور پستول (بغیر لائسنس) بمعہ ایمونیشن، 49 چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں، جو کراچی کے مختلف علاقوں ماڈل کالونی، سعود آباد، قائد آباد اور گلشن حدید میں اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان 70 سے 80 موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ 13 جنوری 2026 کو نیشنل ہائی وے، رویندہ روڈ پر بینک سے رقم نکلوانے والے ایک شہری کو اسلحے کے زور پر روک کر تین لاکھ روپے چھینے گئے، جبکہ مزاحمت پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔
