
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس کی منشیات فروش عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی
تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان کے نام وسیم شاہ ولد سمد شاہ اور کاشف شاہ ولد صمد شاہ ہیں
ملزمان کے قبضے سے 1100 گرام چرس اور 22 گرام آئس برآمد ہوئی
ملزمان گاہکوں کو منشیات فروخت کرنے کی غرض سے موجود تھے،
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا
ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈیفنس کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث تھے
گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے FIR نمبر 35/2026 زیر دفعات 9(i) 3C، 9(2) 2 CNS ایکٹ 2024 تھانہ درخشاں میں درج کر لی گئی ہے۔
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے
