
کراچی : (رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے دورانِ گشت سیکٹر 48/B نزد درویش مسجد تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ میں دو ملزمان زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم کو بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزمان کی شناخت علی حسین ولد محمد حسین اور کمال حسین ولد سعید حسین کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم محمد بلال ولد محمد بابر کو بلا زرب گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز، دو موبائل فونز اور ایک 70cc موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
