

کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں صوبائی وزراء؛ شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مشیر برائے بحالی گیانچند اسرانی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو، تاجر کمیٹی کے جاوید بلوانی، ادریس میمن، محمد رضا، جنید مکدا، طارق یوسف اور تنویر پاستا
گل پلازہ کو لگنے والی آگ کا مجھے شدید دکھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
جانی نقصان کا شریک ہے کہ کئی خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
تمام متاثرین چلتے ہوئے کاروبار سے رات بھر میں بے روزگار ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ
میں چاہتا ہوں تمام متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کروں، وزیراعلیٰ سندھ
کس طرح تمام متاثرین کی بحالی ہو، اس کا فیصلہ کرنا ہے، وزیرعلیٰ سندھ
گل پلازہ میں 1200 دکانیں بتائی جا رہی ہیں یعنی 1200 متاثرین ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
گل پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کو گل پلازہ سانحہ پر کمشنر کراچی حسن نقوی کی بریفنگ
گل پلازہ سے 14 نعشیں ابھی تک نکالی جا چکی ہیں، اجلاس میں آگاہی
اندازاً 50 سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
آگ بجھا چکے ہیں اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، کمشنر کراچی
ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت
16 فائر ٹرینڈرز اور بوزر نے آگ بجھانے کا کام کیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
50 تا 60 فائر فائیٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا، اجلاس میں آگاہی
واٹر بورڈ نے آگ بجھانے کے لئے واٹر ٹینکرز مہیا کرتی رہی، میئر کراچی
واٹر بورڈ نے 431000 گیلن پانی آگ بجھانے کے لئےمہیا کیا، مرتضیٰ وہاب
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی گیانچند اسرانی نے اجلاس کو بریفنگ دی
گل پلازہ میں تقریباً رات 10 بج کر 36 منٹ پر آگ لگی
گل پلازہ 8000 اسکوائر گز پر بنا ہوا تھا جس میں 1200 دکانیں تھیں
ریسکیو 1122 نے 6 منٹس میں اپنی ایمبولینس گل پلازہ پہنچا دیں، گیانچند اسرانی
ریسکیو کا کام کے ایم سی اور نیوی کی مجموعی طور پر 24 فائر ریسکیو وہیکلز نے حصا لیا، مشیر بحالی
تاجروں نے گل پلازہ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف تجاویز دیں۔
دکانداروں کو بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ سے تمام تاجر نمائندے متفق ۔
دکانداروں کو فوری بحال کیا جائے تاکہ ان کا روزگار شروع ہو، تاجروں کی تجویز
گل پلازہ کی عمارت اب دوبارہ بنائینگے، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان
ہم کس طرح گل پلازہ کے متاثرین کو فوری دکان دے کر ان کا کاروبار شروع کروا سکتے ہیں اس پر کمیٹی بتائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت آگ لگنے کی فارنزک رپورٹ کروائے گی تاکہ معلوم ہو سکے آگ کیسے لگی، وزیراعلیٰ سندھ
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی چیف سیکریٹری نوٹیفائےکریں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
گل پلازہ میں شہید ہونے والے فائر فائیٹر کا والد بھی فائر فائیٹر تھا اور وہ بھی شہید ہوئے تھے، اجلاس میں آگاہی
گل پلازہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ متاثرین کے لئے کمیٹی قائم کردی
کمیٹی معاوضہ کی رقم اور دمتاثرین کی بحالی پر سفارشات دے گی
وزیر بلدیات ناصر شاہ اور وزیر محنت، انسانی وسائل، سماجی تحفظ سعد غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی حسن نقوی کمیٹی میں شامل
تاجروں کی مشاورت سے بحالی کا کام کیا جائے گا، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
طویل مدتی فائر فائیٹنگ اور دیگر حفاظتی اقدام کا مکمل پلان دے کر عملدرآمد کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ
جن عمارتوں میں ایمرجنسی راستہ نہیں ہے اور فائر الارم نہیں ہیں ان کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
گل پلازہ کے شہیدوں کے گھر جا کر ان سے تعزیت کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی وزراء کو ہدایت
