
حب : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ضلع پولیس حب کی جانب سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ضلع بھر کے مختلف حساس مقامات پر ناکابندی، اسنیپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران سینکڑوں گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔
چیکنگ کے دوران
• 05 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
• 04 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضلع پولیس حب عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
