
گجرات (شاہد بیگ سے)
ایثار ویلفیئر سوسائیٹی گورالی کے زیر اہتمام سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کا دوسرا مرحلہ مکمل ۔۔۔
دوسرے مرحلے کے لیئے نوجوان سیاسی سماجی شخصیت اور ممبر ایثار ویلفیئر سوسائٹی محمد اسامہ میر نے خصوصی تعاون کیا۔۔۔۔
سٹریٹ لائیٹس واٹر سپلائی موٹر والے گلے میں آٹاچکی (مرزا سرفراز )سے لیکر جامعہ مسجد گلزار مدینہ تک لگائی گئی ۔ُ۔۔
اس سے قبل پہلے مرحلے میں مین جی ٹی روڈ سے لیکر سادات پی سی او تک سٹریٹ لائیٹ لگائی گئی تھی ۔۔۔
ایثار ویلفئیر سوسائیٹی کے اس اقدام سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور راہ گزر بھی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے ۔۔۔۔
اہل محلہ اور آگے والی بستی کے لوگوں نے ایثار ویلفیئر سوسائیٹی کا شکریہ ادا کیا اور انکے جذبہ کی تعریف کی ۔۔۔۔
یاد رہے ایثار ویلفیئر سوسائیٹی گورالی نے بہت کم عرصہ میں کافی کام کیئے ہیں اور دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ گورالی کے نوجوان اور بلخصوص اوورسیز اس میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں ۔ اور یہ مکمل طور پر غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا منشور گورالی کو “ماڈل ویلج ” بنانا ہے ۔حال ہی میں گورالی جنازہ گاہ کو ازسر نو تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے کافی لوگوں نے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے چونکہ یہ ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے اور سارے گاوُں کا مشترکہ ہے اس لیئے تمام لوگ اس میں حصہ لیں ۔ جزاک اللہ
شکریہ ایثار ویلفیئر سوسائیٹی گورالی آپ لوگوں کے جذبے کو سلام
