
انَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون پاکستان کی سلامتی اور وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر دہشتگردوں کے خلاف جراتمندانہ جنگ لڑتے ہوئے، پاک فوج کے ایک نڈر جوان سپاہی زین شمالی وزیرستان میں شہید ہو گئے۔ یہ ایک اور انمول قربانی ہے جو ہمارے فوجی بھائی نے ملک و قوم کے لیے دی ہے۔ شہید کی بہادری، فرض شناسی اور عزم ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
اللہ رب العزت شہید کے درجات بلند فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس صدمے میں صبرِ جمیل سے نوازے۔ آمین۔
پاک فوج کے ہر سپاہی کا خون ہماری سرزمین کی سلامتی کی بنیاد ہے۔ ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ خراجِ تحسین پیش کریں گے۔
