
کراچی 🙁 رپورٹ : محمد حسین سومرو) اے وی ایل سی کراچی پولیس نارتھ ناظم اباد ڈویژن کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، شہر سے کار سنیچنگ میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لئیے گئے
گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد ولد بخش، ایاز ولد ریاض احمد، محمد امین ولد گدھا حسین اور محمد عارف ولد محمد طارق کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے دو عدد ٹویوٹا کرولا کاریں برامد، ملزمان نے دونوں گاڑیاں شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے اسی ماہ چھینی تھی
برامد کاروں میں سے سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا تھانہ گڈاپ سٹی کی حدود سے چھینی گئی تھی جبکہ سیاہ ٹویوٹا کرولا تھانہ الفلاح کی حدود سے چھینی گئی تھی
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ گاڑیاں چھیننے کے بعد اندرون سندھ لے جا کر فروخت کیا کرتے تھے
گرفتار ملزمان میں ساجد اور ایاز اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں جن کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی موجود ہے
Previous Criminal Record of Accused Ayaz
1) FIR # 635/2021, US: 23(1)A SAA, PS Aziz Bhatti
2) *FIR*# 1142/2024, US: 353,324,34 PPC, PS SITE Super Highway
3) FIR # 6/2026, US: 381-A PPC, PS Al-Falah
4) FIR # 35/2026, US: 392 397 PPC, PS Gadap City
Previous Criminal Record of Accused Sajid
1) FIR # 205/2025, US: 381-A, PS Kharadar
2) FIR # 6/2026, US: 381-A, PS Al-Falah
3) FIR # 35/2026, US: 392 397 PPC, PS Gadap City
ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے
